افغانستان کے صوبہ قندوز میں مسجد میں نماز جمعہ کی ادائیگی کے دوران دھماکہ، متعدد افراد شہید و زخمی

120

کابل۔8اکتوبر (اے پی پی):افغانستان کے شمالی صوبہ قندوز میں التشیع کی ایک مسجد میں نماز جمعہ کی ادائیگی کے دوران دھماکے سے متعدد افراد شہید اور زخمی ہو گئے ہیں۔

طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے جمعہ کو ٹویٹ میں بتایا کہ جمعہ کی دوپہر کو صوبائی دارلحکومت کے ضلع خان آباد کے علاقہ دربندر میں ایک التشیع کی مسجد میں دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں متعدد نمازی شہید اور زخمی ہو گئے۔ دھماکے کی تحقیقات کے لیے طالبان کا خصوصی یونٹ موقع پر پہنچ گیا ۔

افغان وزارت داخلہ نے بھی قندوز کی مسجد میں دھماکے کی تصدیق کی ہے۔