کابل۔27 مئی(اے پی پی) افغانستان کے صوبے ہلمند میں ایک فوجی چھاونی میں ہوئے خود کش کار بم حملے میں 2 فوجی اہلکار ہلاک ہو گئے ہیں۔ ہلمند کے گورنر کے ترجمان عمر زواک کے مطابق ناد علی ضلع میں ہونے والے اس بم حملے میں 4 دیگر فوجی زخمی بھی ہوئے ہیں۔ تاہم ایک مقامی اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ حملے میں 17 …
افغانستان کے صوبے ہلمند میں فوجی چھاونی میں خود کش کار بم حملہ، 2 فوجی اہلکار ہلاک ہو گئے

مزید خبریں
کابل۔27 مئی(اے پی پی) افغانستان کے صوبے ہلمند میں ایک فوجی چھاونی میں ہوئے خود کش کار بم حملے میں 2 فوجی اہلکار ہلاک ہو گئے ہیں۔ ہلمند کے گورنر کے ترجمان عمر زواک کے مطابق ناد علی ضلع میں ہونے والے اس بم حملے میں 4 دیگر فوجی زخمی بھی ہوئے ہیں۔ تاہم ایک مقامی اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ حملے میں 17 فوجی ہلاک جبکہ 21 زخمی ہوئے۔ حملے کی ذمہ داری طالبان نے قبول کر لی ہے۔








