قاہرہ۔8ستمبر (اے پی پی):افغانستان کے قائم مقام وزیر اعظم ملا حسن اخوند نے افغانستان کے سابق حکام سے وطن واپس آنے کا مطالبہ کرتے ہوئے ان کی سلامتی اور حفاظت کو یقینی بنانے کی ضمانت دی ہے۔
الجزیرہ کے مطابق انہوں نے قطر میں ایک چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے مزید کہا کہ طالبان رہنماؤں کو افغان عوام کے لیے بڑی ذمہ داری کا سامنا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں اس تاریخی لمحے کے لیے بھاری نقصان اٹھانا پڑا ہے۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان میں خونریزی کا دور اب ختم ہو چکا ہے۔