33.8 C
Islamabad
اتوار, مئی 11, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںافغانستان کے مختلف علاقوں میں فضائی حملوں اور جھڑپوں میں 86 طالبان...

افغانستان کے مختلف علاقوں میں فضائی حملوں اور جھڑپوں میں 86 طالبان سمیت 118 افراد ہلاک

- Advertisement -

کابل۔ 29 اگست (اے پی پی) افغانستان کے مختلف علاقوں میں فضائی حملوں اور جھڑپوں میں 86 طالبان سمیت 118 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ افغان میڈیا رپورٹس کے مطابق پیر کو افغانستان کے صوبہ ننگرہار کے گورنر کے ترجمان نے میڈیا کو بتایا کہ گزشتہ روز صوبہ کے ضلع چھپرہار میں سکیورٹی فورسز کی جانب سے طالبان عسکریت پسندوں کے خلاف فضائی اور زمینی کارروائی کی جس کے نتیجہ میں 76 طالبان جنگجو ہلاک اور 37 زخمی ہوگئے۔ ترجمان گورنر صوبہ ننگرہار عطاءاللہ خوبیانی کے مطابق کارروائیوں کے دوران طالبان سے بھاری تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کرلیا ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=17863

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں