افغانستان کے معاملے پر دنیا کو ماضی کی غلطیوں سے سیکھنا چاہیے، مشیر برائے قومی سلامتی ڈاکٹر معید یوسف

73

اسلام آباد۔30ستمبر (اے پی پی):قومی سلامتی کے مشیر ڈاکٹر معید یوسف نےکہا کہ افغانستان کے معاملے پر دنیا کو ماضی کی غلطیوں سے سیکھنا چاہیے،پاکستان نے ہمیشہ افغانستان میں امن اور استحکام کے لیے کوششیں کیں، پاکستان کے استحکام کے لیے دہشت گردی ایک بڑا خطرہ تھی ، کیونکہ افغانستان میں 9/11 کے بعد کی پالیسیوں نے ملک میں دہشت گردی کو جنم دیا۔

ڈاکٹر معید یوسف نے ان باتوں کا اظہار افغانستان کی صورتحال پر نسٹ یونیورسٹی،اسلام آباد میں منعقدہ سیکورٹی ڈائیلاگ کے ایک خصوصی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، قومی سلامتی کے مشیر نے اپنے خطاب کے دوران افغانستان کے مسئلے پر ایک تاریخی نقطہ نظر پیش کیا۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ دنیا کو ماضی کی غلطیوں سے سیکھنا چاہیے،پاکستان نے ہمیشہ افغانستان میں امن اور استحکام کے لیے کوششیں کی ہیں اور اس میں کوئی دو رائے نہیں ہیں۔انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان ایک مستحکم افغانستان چاہتا ہے۔