افغانستان کے چار روزہ ٹورنامنٹ کو فرسٹ کلاس کرکٹ کا درجہ مل گیا

129
آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ میں (کل) دو وارم اپ میچ کھیلے جائیں گے

دبئی ۔ 05 فروری (اے پی پی) افغانستان کے چار روزہ ٹورنامنٹ کو فرسٹ کلاس کرکٹ کا درجہ مل گیا، اس بات کا فیصلہ آئی سی سی اجلاس میں کیا گیا۔ آئی سی سی کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق دبئی میں منعقدہ آئی سی سی اجلاس میں افغانستان کرکٹ بورڈ کے احمد شاہ عبدلائی ریجنل چار روزہ ٹورنامنٹ کو فرسٹ کلاس کرکٹ کا درجہ دینے کی منظوری دے دی گئی ہے، اس کے ساتھ ساتھ افغانستان کی ٹی 20 لیگ کو لسٹ اے کا درجہ بھی دیا گیا ہے۔