افغانستان کے 30ہزار مسلمان آئندہ سال فریضہ حج کی سعادت حاصل کریں گے

87
عازمین حج کا بہترین انتظامات پر شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور شہزادہ محمد سلمان سے اظہار تشکر

کابل ۔ 23 جنوری (اے پی پی) افغانستان کے 30ہزار مسلمان آئندہ سال فریضہ حج کی سعادت حاصل کریں گے۔افغان میڈیا کے مطابق وزارت حج کے حکام نے بتایا کہ آئندہ سال 30ہزار افغان شہری فریضہ حج کی سعادت حاصل کریں گے اوراس سلسلے میں افغان حکومت اورسعودی محکمہ حج کے درمیان معاملات طے پا گئے ہیں۔گزشتہ سال افغانستان کے 24ہزارمسلمانوں نے فریضہ حج کی سعادت حاصل کی تھی۔سعودی حکومت نے افغان حکومت کی درخواست پر اب افغانستان کا کوٹہ بڑھا دیا ہے اوررواں سال 30ہزار افغان شہری فریضہ حج کی سعادت حاصل کریں گے ۔