افغان اعلیٰ امن کونسل کے سابق سربراہ پیر سیداحمد گیلانی سپرد خاک

152

کابل ۔ 24 جنوری (اے پی پی)افغان اعلیٰ امن کونسل کے سابق سربراہ پیر سیداحمد گیلانی کو سپرد خاک کردیا گیا۔افغان میڈیا کے مطابق نماز جنازہ کابل میں صدارتی محل میں ادا کی گئی جس میں صدر اشرف غنی، وزراءاورارکان پارلیمان کے علاوہ زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے شرکت کی۔بعدازاں انہیں سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں سپردخاک کیا گیا۔