افغان حکومت اور طالبان کا دوحہ میں پہلے امن مذاکرات کے لیے اتفاق

126

کابل۔ 15 جون (اے پی پی) افغان حکومت اور طالبان نے قطر کے دارالحکومت دوحہ میں پہلے امن مذاکرات کے انعقاد کے لیے اتفاق کر لیا ہے۔ برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق افغان حکومت اور طالبان کے درمیان کئی سالوں کی کشیدگی کے بعد پہلے انٹرا افغان مذاکرات یعنی امن مذاکرات کے لیے ابھی تک کوئی تاریخ طے نہیں کی گئی ہے لیکن توقع ہے کہ افغان حکومت کی جانب سے5 ہزار طالبان قیدیوں کی رہائی کے بعد امن مذاکرات ممکن ہیں، طالبان کے ترجمان سہیل شاہین نے بتایا کہ پہلے انٹرا افغان مذاکرات قطر کے دارالحکومت دوحہ میں ہوں گے اور یہ امن مذاکرات 5 ہزار طالبان قیدیوں کے رہائی کے ایک ہفتے کے اندر ہوں گے۔ انہوں نے بتایا کہ حکومت امن مذاکرات جلد از جلد شروع کرنا چاہتی ہے لیکن یہ مذاکرات کچھ اہم طالبان قیدیوں کی رہائی کے معاملے کے ساتھ جڑے ہیں اور حکومت نے طالبان کو متبادل قیدیوں کی رہائی کی تجویز دی ہے۔تاہم افغان صدراتی محل کے ترجمان صدیق صدیقی نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا کہ افغان حکومت اور طالبان دوحلہ میں پہلے امن مذاکرات کے لیے تیار ہیں لیکن اس کے لیے کوئی مستقل جگہ یا مقام پر اتفاق نہیں کیا گیا۔