افغان حکومت اور طالبان کے مابین دوحہ میںامن مذاکرات کا آغاز

80

دوحہ ۔ 12 ستمبر (اے پی پی) افغان حکومت اور طالبان کے درمیان براہ راست مذاکرات ہفتہ کو شروع ہو گئے ہیں۔ یہ تاریخی مذاکرات قطر کے دارالحکومت دوحہ میں اسی مقام پر ہو رہے ہیں، جہاں اس سال فروری میں امریکہ اور طالبان کے مابین امن طے پایا تھا۔فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق قطر کے وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبد الرحمن آل ثانی نے دوحہ کے ایک پرتعیش ہوٹل میں ہونے والی ایک تقریب میں ان مذاکرات کا آغاز کیا ، جس میں امریکی وزیر خارجہ مائک پومپیو اورافغانستان کے لئے خصوصی امریکی مندوب زلمے خلیل زاد نے بھی شرکت کی۔