اسلام آباد۔22نومبر (اے پی پی):نگران وفاقی وزیر داخلہ سرفراز احمد بگٹی نے کہا ہے کہ افغان حکومت تضاد کا کا شکار ہوچکی ہے۔ بدھ کی رات گئے اپنے ٹویٹ میں نگران وفاقی وزیر داخلہ سرفراز احمد بگٹی نے کہا کہ افغان طالبان کی حکومت ایک طرف پاکستان سے غیرقانونی طور پر مقیم افغانی شہریوں کو واپس نہ بھیجنے کا مطالبہ کر رہی ہے اور دوسری طرف قانونی طور پر افغانستان جانے کے لئے پاکستانی صحافی کو ویزا دینے کے لئے تیار نہیں۔ کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟