افغان دارالحکومت کابل کے حساس علاقے میں امریکی سفارتخانے کے قریب کار بم دھماکا، 3 افراد ہلاک، 30 زخمی ہوگئے

86

کابل۔ 5 ستمبر (اے پی پی)افغانستان کے دارالحکومت کابل میں امریکی سفارت خانے کے قریب جمعرات کو کار بم کے ایک خوفناک دھماکہ میں 3 افراد ہلاک اور 30 زخمی ہوگئے، طالبان نے دھماکے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے، دھماکہ کے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ افغان حکام نے دھماکہ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ یہ دھماکہ کابل کے حساس علاقے میں ہوا جہاں امریکی سفارت خانے کے علاوہ نیٹو مشن کے دفاتر اور دیگر ملکوں کے سفارت خانے قائم ہیں۔ طالبان نے دھماکے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے غیر ملکیوں کی تین گاڑیوں کو نشانہ بنایا اور انتہائی ہائی سکیورٹی کے ششدرک علاقے میں داخل ہونے کی کوشش کی جہاں افغان نیشنل سکیورٹی حکام کے دفاتر قائم ہیں۔