افغان راہداری تجارت ہنڈی کا بڑا ذریعہ ہے، وزیراعظم کے معاون خصوصی سمندر پار پاکستانیز ذوالفقار عباس بخاری

58

اسلام آباد ۔ 14 جنوری(اے پی پی)وزیراعظم کے معاون خصوصی سمندر پار پاکستانیز ذوالفقار عباس بخاری نے کہا ہے کہ افغان راہداری تجارت ہنڈی کا ایک بہت بڑا ذریعہ ہے ،اس کی روک تھام کیلئے اعلیٰ حکومتی سطح پر افغان حکام سے یہ معاملہ اٹھایا جائے گا۔ انہوں نے یہ بات پیر کو ” اے پی پی “سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ معاون خصوصی ذوالفقار عباس بخاری نے بتایا کہ ہنڈی ایک بڑا مسئلہ ہے اور اس کے حوالے سے وزیر اعظم عمران خان مسلسل میٹنگز کر رہے ہیں ، ہنڈی کی روک تھام کے بغیر ملک کی میعشت کو کوئی فائدہ نہیں ہوسکتا ۔انہوں نے کہا کہ افغان ٹرانزٹ ٹریڈ ہنڈی کا بہت بڑا ذریعہ ہے جب تک اس پر کنٹرول نہیں ہوتا ہمیں مشکلات رہیں گی اس حوالے سے ہمیں افغان حکام کی مدد کی ضرورت ہے، اس حوالے سے آنے والے دنوں میں افغانستان کے اعلیٰ حکام سے بات چیت متوقع ہے ۔