افغان سفارتخانہ کے ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی کابل میں پاکستانی سفارتخانہ اور دیگر ذیلی مشنز کے سفارتکاروں اور سفارتی عملے کی سیکیورٹی اور تحفظ پرشدید تحفظات کا اظہار

اسلام آباد ۔ 03 نومبر (اے پی پی)دفتر خارجہ نے اتوارکا پاکستان میں افغان سفارتخانہ کے ناظم الامور کو طلب کیا اورکابل میں پاکستانی سفارتخانہ اور دیگر ذیلی مشنز کے سفارتکاروں اور سفارتی عملے کی سیکیورٹی اور تحفظ پرشدیدتحفظات کا اظہار کیا۔ ترجمان دفترخارجہ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق افغان ناظم الامور کو آگاہ کیا گیا کہ گزشتہ دو روز سے پاکستانی سفارتخانہ کے افسران اور عملہ کو …

اسلام آباد ۔ 03 نومبر (اے پی پی)دفتر خارجہ نے اتوارکا پاکستان میں افغان سفارتخانہ کے ناظم الامور کو طلب کیا اورکابل میں پاکستانی سفارتخانہ اور دیگر ذیلی مشنز کے سفارتکاروں اور سفارتی عملے کی سیکیورٹی اور تحفظ پرشدیدتحفظات کا اظہار کیا۔ ترجمان دفترخارجہ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق افغان ناظم الامور کو آگاہ کیا گیا کہ گزشتہ دو روز سے پاکستانی سفارتخانہ کے افسران اور عملہ کو ہراساں کیا جا رہا ہے۔ ترجمان نے آگاہ کیا کہ انہیں سڑک پر آنے سے روکا جا رہا ہے اور سفارتخانے کی طرف آنے والے سفارتی عملے کی گاڑیوں کو موٹرسائیکلوں کے ساتھ بھی نشانہ بنایا گیا ہے۔ افغان ناظم الامور کو یاددہانی کرائی گئی کہ سفارتی استحقاق اور استثنیٰ کے ویانا کنونشن 1961حصہ ہونے کے ناطے یہ افغان حکومت کی ذمہ داری ہے کہ مشن کے تمام اراکین کی محفوظ اور آزادانہ نقل و حرکت اور سکیورٹی کو یقینی بنائے۔ افغان ناظم الامور سے کہا گیا ہے کہ افغان حکام کوکہیں کہ سکیورٹی کی ان خلاف ورزیوں اور سفارتی عملہ کو ہراساں کرنے کے واقعات کی فوری تحقیقات کرائیں اور اس حوالے سے رپورٹ کاحکومت پاکستان کے ساتھ تبادلہ کیا جائے اور اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ مستقبل میں ایسے واقعات کو رونما ہونے سے روکا جا سکے۔