افغان سپنر راشد خان کی بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ میں 5 وکٹیں

72

ڈھاکہ ۔ 7 ستمبر (اے پی پی) افغان لیگ سپنر راشد خان نے بنگلہ دیش کے خلاف واحد ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں شاندار بائولنگ کا مظاہرہ کیا اور 5 وکٹیں حاصل کیں، یہ ان کے کیریئر کی بہترین بائولنگ ہے، وہ کیریئر کا تیسرا ٹیسٹ کھیل رہے ہیں اور انہوں نے تین اننگز میں دوسری بار 5 وکٹیں لینے کا اعزاز حاصل کیا ہے، اس سے قبل انہوں نے آئرلینڈ کے خلاف پانچ کھلاڑی آئوٹ کئے تھے۔