28 C
Islamabad
جمعرات, اپریل 3, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںافغان سیکورٹی فورسز کی 12صوبوں میں عسکریت پسندوں کے خلاف کاروائیاں ،درجنوں...

افغان سیکورٹی فورسز کی 12صوبوں میں عسکریت پسندوں کے خلاف کاروائیاں ،درجنوں عسکریت پسندوں کو ہلاک کرنے کا دعوی ،لوگر میں ایک آپریشن کے دوران تین خواتین سمیت 7چیچن عسکریت پسند ہلاک ، ننگرہار کے اضلاع آچین اورخوگیانی میں شدت پسند گروپ کے 46ارکان ہلاک ، فاریاب میں جھڑپ میں ضلعی پولیس چیف سمیت 6سیکورٹی اہلکار ہلاک

- Advertisement -

کابل۔ 16 اپریل (اے پی پی) افغان سیکورٹی فورسزنے 12صوبوں میں عسکریت پسندوں کے خلاف کاروائیوں میں درجنوں عسکریت پسندوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیاہے،لوگر میں ایک آپریشن کے دوران تین خواتین سمیت 7چیچن عسکریت پسند ہلاک ہوگئے ، ننگرہار کے اضلاع آچین اورخوگیانی میں شدت پسند گروپ داعش کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں اوردونوں اضلاع میں اب تک شدت پسند گروپ کے 46ارکان ہلاک ہوچکے ہیں،صوبہ فاریاب میں جھڑپ میں ضلعی پولیس چیف سمیت 6سیکورٹی اہلکار ہلاک ہوگئے۔افغان میڈیا کے مطابق کابل میں افغان وزارت دفاع کی طرف سے جاری ہونےوالے ایک بیان میں کہاگیاہے کہ افغان سیکورٹی فورسز اس وقت 12صوبوں میں عسکریت پسندوں کے خلاف کاروائیاں کررہی ہیں۔انہوں نے کہاکہ شمالی صوبہ قندوزمیں افغان سیکورٹی فورسز نے طالبان کے ایک حملے کو پسپا کردیاہے ،اس کاروائی میں کم سے کم 40عسکریت پسند ہلاک اور50زخمی ہوگئے ۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=1185

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں