افغان شہریوں کی واپسی کا سلسلہ جاری ہے،ترجمان سیالکوٹ پولیس

97

سیالکوٹ ۔ 15 اپریل (اے پی پی):افغان شہریوں کی رضاکارانہ واپسی کی ڈیڈ لائن ختم ہونے کے بعدان کی واپسی کا سلسلہ جاری ہے، ابتک 1404 افغان سٹیزن ملک بدر اور مزید 109 غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کو حراست میں لیکر مخصوص کیمپ میں منتقل کیا گیا ہے۔ ترجمان سیالکوٹ پولیس کے مطابق پاکستان میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان سٹیزن کارڈ ہولڈرز افغان شہریوں کی رضاکارانہ طور پر اپنے ملک واپسی کی 31 مارچ کی ڈیڈلائن ختم ہونے کے بعد ان کی واپسی کا عمل جاری ہے۔

سیالکوٹ پولیس نے یکم اپریل سے ضلع سیالکوٹ کے مختلف علاقوں میں چھاپہ مار کارروائیوں کے دوران غیر قانونی طور پر مقیم 1404 افغان باشندوں کو حراست میں لیا اور رضاکارانہ طور پر 464 جو مجموعی طور پر 1868 افغان باشندوں کو ان کے ملک روانہ کیا جا چکا ہے جبکہ ملک بدری کے لیے بنائے گئے مخصوص کیمپ نواز شریف ہاکی سٹیڈیم پسرور روڈ سیالکوٹ میں اس وقت 109 افغان شہری کیمپ میں موجود ہیں جنہیں ضروری قانونی کارروائی کے بعد ان کے اپنے وطن روانہ کردیا جائے گا۔

سیالکوٹ پولیس کی سیالکوٹ کے مختلف علاقوں میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کے خلاف چھاپہ مار کارروائیاں کا سلسلہ جاری ہیں۔