- Advertisement -
کابل ۔ 9 مئی (اے پی پی) افغانستان کے صوبہ بغلان میں نامعلوم مسلح افراد نے 15کانکنوں کو اغوا کرلیا ۔ صوبائی حکومت کے ترجمان محمود حاکمل نے بتایاکہ مغوی کان کنوں کی بازیابی کیلئے کاروائی شروع کردی گئی ہے ۔ افغان حکام کے مطابق مسلح افراد نے صوبہ بغلان کے علاقے سرکاری کانکنوں کے دفتر پر حملہ کرکے یہاں توڑ پھوڑ کی اور 15کانکنوں کو اغواءکرکے لے گئے۔ مسلح حملہ آور اپنے ساتھ کانکنوں کے دفتر میں کھڑی 11گاڑیاں بھی لے گئے ہیں۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=4165
- Advertisement -