جماعت الاحرار نے صوبہ بلخ کے گورنر ملا محمد دائود مزمل کو خودکش دھماکہ میں ہلاک کرنے کی ذمہ داری قبول کر لی

199
افغان صوبہ بلخ کے گورنر ملا دائود خودکش بم دھماکہ میں جاں بحق ہو گئے

کابل۔9مارچ (اے پی پی):کالعدم عسکریت پسند تنظیم جماعت الاحرار نے جمعرات کو ہونے والے اس خودکش بم دھماکہ کی ذمہ داری قبول کر لی ہے جس میں افغان صوبہ بلخ کے گورنر ملا محمد دائود مزمل ہلاک ہو گئےہیں ۔

یہ بات تحریک طالبان پاکستان کے ترجمان نے بتائی۔ اس بم دھماکہ میں گورنر سمیت 7افراد جاں بحق اور 9دیگر زخمی ہوئے ہیں، ملا دائود طالبان کے نمایاں رہنما تھے۔ جماعت الاحرار کے بلخ صوبہ میں حکمرانی پر گورنر کے ساتھ اختلافات تھے۔ جماعت الاحرار کے داعش کے ساتھ بھی اختلافات تھے جس نے افغانستان میں عدم تحفظ بڑھا دیا ہے۔ پاکستان نے دہشت گردی کی اس تازہ ترین کارروائی کی مذمت کی ہے۔