کابل۔ 20 مارچ (اے پی پی)افغانستان کے صوبہ تخار میں سڑک کنارے نصب بم پھٹنے سے 6 طالبان ، 2 شہری جاں بحق اور بچوں سمیت 22شہری زخمی ہو گئے۔ مقامی خبر رساں ادارے کے مطابق صوبائی حکومت کے ترجمان عبدالخلیل اسیر نے بتایا کہ یہ دھماکہ گزشتہ شام کو صوبہ تخار کے دارلحکومت تالقان کے علاقہ چن زائی میں اس وقت ہوا جب طالبان کا ایک گروپ سڑک کنارے بم نصب کر رہا تھا کہ اس دوران بم پھٹ گیا جس کے نتیجے میں 2 شہری جاں بحق اور 6 طالبان بھی ہلاک ہو گئے جبکہ بچوں سمیت 22 شہری زخمی ہو ئے ہیں۔