افغان فورسز کا ننگرہار میں شدت پسند کے 56ارکان کو ہلاک کرنے کا دعویٰ

131

کابل ۔ 4 اکتوبر (اے پی پی) افغان فورسز نے مشرقی صوبہ ننگرہار میں شدت پسند تنظیم داعش کے 56ارکان کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیاہے، قندوز سٹی میں طالبان اورسرکاری فورسز کے درمیان جھڑپوں کاسلسلہ جاری ہے اورنائب صدر رشید دوستم نے اس اہم علاقے میں طالبان کے خلاف لڑائی کی قیادت سنبھال لی ہے،کپیسا میں ایک کارروائی میں 13شدت پسندوں کی ہلاکت کا دعویٰ کیا گیاہے۔افغان میڈیا کے مطابق ننگرہارپولیس کمانڈ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیاہے کہ گزشتہ روزضلع آچین اورضلع پیخہ میں سیکیورٹی اداروں نے شدت پسند تنظیم داعش کے خلاف کارروائی کی۔اس دوران زمینی فورسز کے ساتھ ساتھ فضائیہ سے بھی مدد لی گئی ،حکام نے دعویٰ کیا کہ کارروائی میں داعش کے 56عسکریت پسند ہلاک ہوگئے ہیں۔