32.7 C
Islamabad
منگل, مئی 6, 2025
ہومعلاقائی خبریںافواجِ پاکستان سے اظہار یکجہتی کے لیے ڈیرہ غازی خان سے رکن...

افواجِ پاکستان سے اظہار یکجہتی کے لیے ڈیرہ غازی خان سے رکن پنجاب اسمبلی سردار صلاح الدین کھوسہ کی زیر قیادت ریلی کا انعقاد

- Advertisement -

ڈیرہ غازی خان ۔ 06 مئی (اے پی پی):افواجِ پاکستان سے اظہار یکجہتی اور بھارت مودی سرکار کے خلاف ڈیرہ غازی خان سے رکن پنجاب اسمبلی سردار صلاح الدین کھوسہ اور مسلم لیگ ن کے مقامی رہنما ملک شوکت علیم کوریہ کی زیر قیادت سرور والی سے بائی پاس چوک تک ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ریلی کے شرکاء نے پاک فوج سے اظہار محبت کرتے ہوئے پاکستان ذندہ باد پاک فوج ذندہ باد کے نعرے فلک شگاف نعرے لگائے گئے۔ریلی میں ڈیرہ غازی خان سے مسلم لیگ ن کے دیگر مقامی قائدین سردار محمد کھوسہ،سید احسان عباس گیلانی ، امجد سردار ، سردار انجم حفیظ لنڈ، ملک شوکت علیم کوریہ، حمید خان جلبانی ، بلال سکھانی، مہر مشتاق، عبدالکریم جٹ، مہر رفیق خان، شاہد کھوسہ سمیت کثیر تعداد میں شہریوں نے شرکت کی۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ایم پی اے سردار صلاح الدین کھوسہ نے کہاکہ بھارت کو منہ توڑ جواب دینے کیلئے ہم پاک فوج کے ساتھ کھڑے ہیں اور پاکستان کا ہر شہری وطن پر اپنی جان نثار کرنے کو تیار ہے۔انہوں نے کہاکہ بھارت کو پاکستان ایسا سبق سکھائے گا اس کی نسلیں ہمیشہ یاد رکھیں گی۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام کسی بھی بھارتی جارحیت کا جواب دینے کے لیے پاک فوج کے شانہ بشانہ ساتھ کھڑی ہیں اور مودی حکومت کا جھوٹا پروپیگینڈا بے نقاب ہو چکا ہے اورپاکستانی عوام اپنی افواج کے ساتھ سسیہ پلائی دیوار کی طرح کھڑی ہے۔

- Advertisement -

انہوں نے کہاکہ پاکستان کی حفاظت مضبوط افواج کے پاس جو امن و سلامتی کی ضامن ہے اور مودی سمیت بھارتی حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہے۔اس موقع پر ملک شوکت علیم کوریہ نے کہاکہ دنیا کے سامنے بھارت کا اصل چہرہ بے نقاب ہو چکا ہے،تاریخ گواہ ہے پاکستان میں بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا ہے۔انہوں نے کہاکہ ہمیں فخر ہے کہ ہمارے پاس دنیا کی بہترین فوج ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=593134

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں