28.2 C
Islamabad
ہفتہ, مئی 17, 2025
ہومقومی خبریںافواجِ پاکستان نے ملک کے دفاع میں ایک عظیم کامیابی حاصل کی،...

افواجِ پاکستان نے ملک کے دفاع میں ایک عظیم کامیابی حاصل کی، علامہ راجہ ناصر عباس

- Advertisement -

اسلام آباد۔16مئی (اے پی پی):مجلس وحدت المسلمین کے چیئرمین علامہ راجہ ناصر عباس نے کہا ہے کہ اللہ نے پاکستان پر بڑا احسان کیا ہے ، افواجِ پاکستان نے ملک کے دفاع میں ایک عظیم کامیابی حاصل کی۔جمعہ کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دشمن جو پاکستان کے اندر یاباہر ناامیدی پھیلانے کے لیے سرگرم تھا، اللہ تعالی کی مدد سے اس کا منصوبہ ناکام ہوگیا۔علامہ راجہ ناصر عباس نے کہاکہ اللہ تعالی نے پاکستان کے دشمنوں کے تمام منصوبوں کو ناکام بنایا اور اس قوم کو سر اٹھانے کا موقع دیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ دشمن یہ سمجھ رہا تھا کہ پاکستان کے مختلف صوبوں میں اختلافات ہیں اور یہ بکھرا ہوا ہے، لیکن یہ اس کی خام خیالی تھی وہ نہیں جانتا تھا کہ پاکستانی قوم اپنے وطن کے لیے یکجا ہے۔ ہم سب کا وطن ایک ہے اور ہم سب اس کے دفاع کے لیے اکٹھے ہیں۔

- Advertisement -

علامہ راجہ ناصر عباس نے پاکستانی فوج کے جوانوں کی قربانیوں کو سراہا اور کہا کہ ان جوانوں نے اپنی جانوں کی قربانی دی تاکہ ملک کی حفاظت کی جا سکے۔ پاکستان کی ایئر فورس کے پائلٹس اور فوجیوں نے اپنی جان ہتھیلی پر رکھی اور دفاعی کامیابیاں حاصل کیں۔انہوں نے پاکستان کے عوام سے درخواست کی کہ وہ اللہ کا شکر ادا کریں اور اپنے دفاعی اداروں کی قربانیوں کا احترام کریں۔ پاکستان کی قوم کا عزم، اللہ کی مدد سے، دشمن کے تمام منصوبوں کو ناکام بناتا رہے گا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=597893

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں