21.1 C
Islamabad
جمعرات, ستمبر 4, 2025
ہومقومی خبریںافواج پاکستان، چیئرمین جوائنٹ چیف آف سٹاف کمیٹی اور سروسز چیفس کا...

افواج پاکستان، چیئرمین جوائنٹ چیف آف سٹاف کمیٹی اور سروسز چیفس کا سوار محمد حسین شید (نشان حیدر ) کے 52 ویں یوم شہادت کے موقع پر شاندار خراج عقیدت پیش

- Advertisement -

راولپنڈی۔10دسمبر (اے پی پی):افواج پاکستان، چیئرمین جوائنٹ چیف آف سٹاف کمیٹی اور سروسز چیفس نے سوار محمد حسین شید (نشان حیدر ) کے 52 ویں یوم شہادت کے موقع پر شاندار خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق 1971کی جنگ میں ظفر وال ، شکر گڑھ سیکٹر پر سوار محمد حسین شہید نے بے مثال جرات کے ساتھ دشمن کو بھاری نقصان پہنچایا اور تن تنہا 16بھارتی ٹینکوں کو تباہ کیا ۔

سوار محمد حسین شہید کا یوم شہادت افواج پاکستان کی مادر وطن کے لئے دی جانے والی قربانیوں کا مظہر ہے ، ملک کی آبرو کے لئے اپنی جان نچھاور کرنے والے پاکستان کے یہ درخشندہ ستارے بلا شبہ عزت و تکریم کے مستحق ہیں ، پوری قوم کو اپنے بہادر سپوتوں پر فخر ہے ۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں