اسلام آباد۔7مئی (اے پی پی):چیئرپرسن بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سینیٹر روبینہ خالد نے بھارتی حملہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی جنگی جنون خطے کی سلامتی کے لئے خطرہ ہے، افواج پاکستان اپنے عوام کی حفاظت کے لئے ہر ممکن جواب دینے کا حق محفوظ رکھتی ہے،وطن عزیز کی حفاظت کے لئے پوری قوم متحد ہے ۔
بدھ کو اپنے مذمتی بیان میں انہوں نے کہا کہ بھارتی وزیراعظم مودی کی جانب سے پاگل پن کا مظاہرہ کیا گیا ہے،دو ایٹمی طاقتوں کے درمیان لڑائی کا بھیانک انجام ہو سکتا ہے ، پاکستان جنگ نہیں چاہتا مگر اپنی حفاظت کے لئے ہر حد تک جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستانی فضائیہ نے بھارتی طیاروں کو پاکستانی حدود میں داخل نہیں ہونے دیا، بھارتی حملے میں معصوم لوگوں کو نشانہ بنایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی خودمختاری پر حملہ برداشت نہیں، ہر قیمت پر دفاع کیا جائے گا، پوری قوم مسلح افواج کے ساتھ کھڑی ہے، بھارت کو اس جارحیت کی بھاری قیمت چکانا پڑے گی ۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=593930