29.9 C
Islamabad
پیر, مئی 12, 2025
ہومعلاقائی خبریںافواج پاکستان نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دے کر بھارت...

افواج پاکستان نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دے کر بھارت کو جنگ بندی پر مجبور کر دیا.صدر مسلم لیگ (ن) شعبہ خواتین

- Advertisement -

ملتان۔ 11 مئی (اے پی پی):پاکستان مسلم لیگ نون شعبہ خواتین ملتان سٹی کی صدر ثروت خان نے کہا ہے کہ افواج پاکستان نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دے کر اسے جنگ بندی پر مجبور کر دیا ۔ہمیں اپنی افواج پر فخر ہے اور پوری پاکستانی قوم اپنی افواج کے ساتھ دشمنوں سے مقابلہ کرنے کے لیے ہر دم تیار ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملتان میں بھارت کی عبرتناک شکست پر یوم تشکر کی تقریب میں کیا۔ثروت خان کا کہنا تھا کہ ہم بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے پر افواج پاکستان ،حکومت پاکستان سمیت عوام کو مبارکباد پیش کرتے ہیں ۔

اس موقع پر جنرل سیکرٹری شعبہ خواتین فہمیدہ چوہان ،سینیئر نائب صدر افشین بٹ بھی ان کے ہمراہ تھیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستانی قوم اپنی افواج کے پیچھے سیسہ پلائی دیوار کی مانند کھڑی ہے ۔تقریب میں خواتین کی کثیر تعداد نے پاک فوج سے اظہارِ یکجہتی کےلئے نعرے لگائے اور کہا کہ حالیہ پاک بھارت کشیدگی میں پاکستانی عوام نے جس طرح اپنی افواج کا حوصلہ بلند کیا وہ قابل تعریف ہے۔انہوں نے کہا کہ صدر پاکستا ن وزیراعظم شہباز شریف اورآرمی چیف جنرل عاصم منیر کی بہترین حکمت عملی سے پاکستان نے اپنے سے 10 گنا بڑے ملک کو اپریشن بنیان المرصوص کے زریعے جنگ بندی پر مجبور کر دیا اور بھارتی اپریشن سندور کا ستیا ناس کر دیا۔

- Advertisement -

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=595807

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں