31 C
Islamabad
جمعہ, مئی 16, 2025
ہومعلاقائی خبریںافواج پاکستان نے بھارت کا غرور خاک میں ملا دیا،بگم طلعت شوکت...

افواج پاکستان نے بھارت کا غرور خاک میں ملا دیا،بگم طلعت شوکت چیمہ

- Advertisement -

وزیرآباد 15 مئی (اے پی پی):پاک افواج نے بھارت کو اسی کی زمین پر عبرتناک شکست سے دے کر پاکستان کا سر فخر سے بلند کردیا ہے۔پاک فضائیہ دنیا کی نمبر ون فضائی طاقت بن گئی ہے۔ان خیالات کا اظہار سابق ایم پی اے و ضلعی صدر مسلم لیگ (ن) خواتین ونگ بیگم طلعت شوکت چیمہ نے بھارت کے خلاف آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی کے موقع پر نکالی گئی ۔جشن فتح ریلی کی قیادت کرتے ہوئے خطاب کے دوران کیا۔ریلی ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال سے شروع ہوکر سرکلر روڈ،برتن بازار،مین بازار سے ہوتی ہوئی لاھوری دروازہ پر اختتام پذیر ہوئی۔

ریلی میں ایم پی اے صائمہ زاہد، ایم ایس ڈاکٹر نعیم اللہ،صدر مرکزی تنظیم تاجران ناصر محمود اللہ والے،ضلعی نائب صدر عامر زمان ساہی،صدر مرکزی بزم غوثیہ ملک محمد یوسف چاند،صدر بابائے صحافت پریس کلب افتخار احمد بٹ،چیئرمین پریس کلب سوہدرہ حاجی نجیب اللہ ملک،صدر ڈسٹرکٹ پریس کلب نعیم بٹ، ضلعی نائب صدرمحمد زمان چیمہ،جنرل سیکرٹری حلقہ خواتین ڈاکٹر فرح ادیبا گوندل،میڈم شہناز اختر،عائشہ عزیز،چوہدری عبد الوحید وریاہ،ڈاکٹرسید رضاسلطان،محمد اکبر بٹ

- Advertisement -

رانا ناصر،نواز مغل،مہر عرفان رفیع،صدر پرچم ویلفیئر فاؤنڈیشن محمد سرور چوہان سمیت خواتین،سکولوں کے بچوں اور کارکنان نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔بیگم طلعت شوکت چیمہ نے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ افواج پاکستان ملک و قوم کا فخر ہیں قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=597479

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں