27.7 C
Islamabad
اتوار, مئی 11, 2025
ہومعلاقائی خبریںافواج پاکستان نے وطن عزیز کے دفاع کیلئے ایک نئی تاریخ رقم...

افواج پاکستان نے وطن عزیز کے دفاع کیلئے ایک نئی تاریخ رقم کی ،معاون خصوصی ذیشان ملک

- Advertisement -

لاہور۔10مئی (اے پی پی):وزیراعلی پنجاب کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور ذیشان ملک نے پاک بھارت جنگ بندی پر قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ دشمن کو بھرپور جواب دے کر سیز فائر کی کامیابی پوری قوم کے تاریخی عزم، ولولے اور افواج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا ثمر ہے۔انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ وزیراعظم محمدشہباز شریف، آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر، ایئر چیف اور نیول چیف کو اس عظیم کامیابی پر مبارکباد پیش کرتا ہوں

پاک فضائیہ کے بہادر نوجوانوں نے بھارت کو پسپا کر کے پوری قوم کا سر فخر سے بلند کر دیاجبکہ بحری و بری افواج نے سمندری اور زمینی سرحدوں کا بھرپور دفاع کیا۔ذیشان ملک کا کہنا تھا کہ مضبوط سیاسی قیادت، افواج کی صلاحیتوں اور قومی جذبے نے وطن عزیز کے دفاع کی ایک نئی تاریخ رقم کی ہے۔ انہوں نے شہدا اور ان کے لواحقین کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کے صبر اور استقامت نے پوری قوم کو پرعزم رکھا۔ ذیشان ملک نے پاک فوج کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہی جذبہ پاکستان کو مزید مضبوط اور ناقابلِ شکست بناتا ہے۔

- Advertisement -

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=595458

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں