کوئٹہ۔ 12 مئی (اے پی پی):صوبائی وزیر تعلیم راحیلہ حمید خان درانی نے کہاہے کہ مسلح افواج کی جرأت نظم وضبط نے دنیا پر واضح کردیاکہ پاکستان ایک مضبوط ریاست ہے ،افواج پاکستان نے جرات اور بہترین حکمت عملی کے تحت وطن کا دفاع یقینی بنایا، وطن کیلئے جانوں کی قربانیاں دینے والے عظیم سپوتوں کی شہادتوں کو فراموش نہیں کرینگے ۔
ان خیالات کااظہار انہوں نے اے پی پی سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ راحیلہ حمید خان درانی نے کہاکہ افواج پاکستان نے دشمن پر کاری ضرب لگا کر دنیا پر ثابت کر دیا کہ ہماری زمینی، فضائی اور بحری سرحدیں محفوظ ہاتھوں میں ہیں۔انہوں نے ملک و قوم کے دفاع میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہدا کو خراجِ عقیدت پیش کیا اور کہا کہ قوم اپنے قومی ہیروز کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرے گی۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=596205