30.5 C
Islamabad
جمعرات, مئی 15, 2025
ہومعلاقائی خبریںافواج پاکستان ہماری سرحدوں کی محافظ ہیں، گورنرسندھ

افواج پاکستان ہماری سرحدوں کی محافظ ہیں، گورنرسندھ

- Advertisement -

کراچی۔ 14 مئی (اے پی پی):گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہاہے کہ افواج پاکستان ہماری سرحدوں کی محافظ ہیں،اگر افواج مضبوط ہوں گی تو سرحدیں بھی محفوظ رہیں گی۔جاری اعلامیہ کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے یوم تشکر کے موقع پر گورنر ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے پاکستان کی مسلح افواج کی خدمات کو بھی سراہا۔گورنر سندھ نے مزید کہا کہ پاکستان نے دشمن کو رات کے اندھیرے میں للکارنے کا منہ توڑ جواب دن کے اجالے میں دیا ہے۔

انہوں نے عالمی میڈیا میں پاکستانی موقف کے مؤثر دفاع پر ترجمانوں کے کردار کی بھی تعریف کی۔اس موقع پر ہندو، سکھ، عیسائی سمیت مختلف کمیونٹیز کی شرکت کو سراہتے ہوئے گورنر سندھ نے کہا کہ ملک کی یکجہتی اور بھائی چارے کا مظاہرہ قابل تحسین ہے۔ انہوں نے بھارت میں سیکولر ازم کے برعکس عوام کے کاروبار جلانے پر تشویش کا اظہار کیا۔کامران خان ٹیسوری نے 10 مئی کو قومی یکجہتی کے پیغام کا دن قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاک افواج نے ثابت کیا کہ ملک کا دفاع ناقابل تسخیر ہے۔گورنر سندھ نے کہا کہ آئیے عہد کریں کہ پاکستان کو قرضوں کی زنجیروں سے آزاد کرائیں گے۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=596985

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں