اقبال انٹرنیشنل انسٹیٹیوٹ فارریسرچ اینڈ ڈائیلاگ اسلام آباد کے زیراہتمام 2 روزہ بین الاقوامی کانفرنس آج بدھ کو بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی فیصل مسجد کیمپس قائد اعظم آڈیٹوریم میں منعقد ہوگی

88

اسلام آباد۔29مارچ (اے پی پی):اقبال انٹرنیشنل انسٹیٹیوٹ فارریسرچ اینڈ ڈائیلاگ، بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد کے زیراہتمام 2 روزہ بین الاقوامی کانفرنس بعنوان "عالمگیریت اور لوک ثقافت” آج بدھ کو بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی فیصل مسجد کیمپس کے قائد اعظم آڈیٹوریم میں شروع ہوگی۔

کانفرنس میں ریکٹر اسلامی یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر معصوم یاسین زئی ، صدر اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد ڈاکٹر ہزال حمود العتیبی اور آئی آر ڈی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر حسن الامین سمیت متعدد ملکی و غیر ملکی نامور شخصیات شرکت کریں گی۔ اس دورہ روزہ کانفرنس میں ملک بھر سے دانشور، محققین ، ادبی و ثقافتی شخصیات کانفرنس کے مختلف موضوعات پر اپنے مقالات پیش کریں گے۔

کانفرنس کے دوران ممتاز علمی شخصیات شفیع عقیل، نبی بخش خان بلوچ اور داور خان داؤد یاد گار کلیدی خطبات بھی دیے جائیں گے۔
کانفرنس میں شرکت کرنے والی غیر ملکی شخصیات میں عالمی شہرت کی حامل خاتون سکالر گرمیت کور بھی شریک ہونگی۔

کانفرنس میں داستان گوئی، لوک شاعری، صوفی شاعری، پاکستانی زبانوں میں مذہبی ہم آہنگی اور فوک لٹریچر کے اثرات اور دیگر اہم موضوعات پر اظہار خیال کیا جائے گا۔
کانفرنس31 مارچ کی شام تک جاری رہے گی۔