- Advertisement -
لاہور۔10 اگست (اے پی پی )پاکستان کے 70 ویں جشن آزادی کے موقع پر ریڈیو پاکستان لاہور ایف ایم 94 سے خصوصی پروگرامز کاسلسلہ جاری ہے۔ ایف ایم 94 کے پروڈیوسر رائے محمد عرفان نے بتایا کہ ہم نے ایک پروگرام آہنگ اقبال کے 350 پروگرام ریکارڈ کئے جو ویڈیو کا ایک ریکارڈ ہے۔ یہ پروگرام آن ایئر ہے۔ 14 اگست کو اقبال اورتحریک پاکستان کے موضوع پر ایک خصوصی پروگرام نشر کیا جائے گا۔ ایف ایم 94 کی ٹیم میں پروڈیوسر رائے محمد عرفان پروگرام منیجر محمد عاطف، میزبان تنویر ملک اور ڈاکٹر شفیق عجمی ہیں۔ ورثہ لاﺅئج میںجشن آزادی کے حوالے سے ایک خصوصی فیچر کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=65273
- Advertisement -