کراچی۔ 26 جنوری (اے پی پی):اقبال مارکیٹ پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے اسٹریٹ کرائمز میں ملوث ملزم کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے ایک موٹر سائیکل ،غیر قانونی اسلحہ بمعہ ایمونیشن
موبائل فونز اور نقدی برآمدکرلی۔پولیس ترجمان کے مطابق پولیس نے گرفتار ملزم محمد زوہیب ولد محمد افضل کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔