واشنگٹن ۔9دسمبر (اے پی پی):امریکہ کے نو منتخب صدر جو بائیڈن نے کہا کہ صدر کا عہدہ سنبھالنے کے پہلے100دنوں میں ان کی انتظامیہ کورونا وائرس سے بچائو کی 10 کروڑ ویکسین کی خوراکیں حاصل کرے گی۔بائیڈن نے ریاست ڈیلاویئر کے شہر وِلمِنگٹن میں میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ ان کی ٹیم پہلے 100 دنوں میں کووِڈ۔19 ویکسین کی کم از کم 10 کروڑ خوراکیں حاصل کرنے میں مدد کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ امریکی عوام کو ویکسین لینے کے لیے بیداری پیدا کرنے کی ضرورت ہوگی کیونکہ کئی افراد اسے لینے سے خوفزدہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صدر کا عہدہ سنبھالنے کے پہلے 100 دنوں کے اندر سکولوں کو کھولنا چاہتے ہیں، یہ کانگریس پر منحصر ہے کہ وہ کووِڈ۔19 ریلیف قانون پاس کرتی ہے یا نہیں۔امریکی انتظامیہ کو آنے والے دنوں میں ہر شخص کو 2 ویکسین کی منظوری دینے کی امید ہے جو دسمبر میں 10 کروڑ خوراک دینے کے لیے آنے والے مہینوں میں ایک کروڑ سے زائد افراد کو خوراک پہنچانے پرکام کرے گی۔ امریکی حکومت کا 2021 کی دوسری سہہ ماہی کے آخر تک تقریباً تمام امریکی شہریوں کی ویکسینیشن کرنے کا منصوبہ ہے۔