اقتدار کی غلامی میں ڈوبا شخص بیٹی کو ٹھکرا نے کے بعدحقیقی آزادی کی جنگ لڑ رہا ہے،سب سے بڑا بزدل وہ ہوتا ہے جو اقتدار کی خاطر اپنی بیٹی کو قبول نہ کرے، وفاقی وزیراطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب کاعمران خان کے بیان پرردعمل

78
وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب

اسلام آباد۔9اپریل (اے پی پی):وفاقی وزیراطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب نے کہاہے کہ اقتدار کی غلامی میں ڈوبا شخص بیٹی کو ٹھکرا نے کے بعدحقیقی آزادی کی جنگ لڑ رہا ہے،سب سے بڑا بزدل وہ ہوتا ہے جو اقتدار کی خاطر اپنی بیٹی کو قبول نہ کرے، بزدل وہ ہوتا ہے جو اپنے گھر کی عورتوں کو چوری اور منی لانڈرنگ کے لئے استعمال کرے، آزادی کی جنگ لڑنے والا پہلا بزدل ہے جو کالے ڈبے منہ پر پہن کر باہر نکلتا ہے۔

اتوار کو عمران خان کے بیان پر اپنے ردعمل میں وزیراطلاعات نے کہاکہ اقتدار کی غلامی میں ڈوبا شخص جو بیٹی کو ٹھکرا دے وہ حقیقی آزادی کی جنگ لڑ رہا ہے، جو معاشرے میں اپنی بیٹی کو عزت نہیں دے سکتا وہ عمران خان جیسا بزدل ہوتا ہے۔

انہوں نے کہاکہ غیر ملکی لابی فرمز کے غلام حقیقی آزادی کی جنگ لڑ رہے ہیں، سب سے بڑا بزدل وہ ہوتا ہے جو اپنی بیٹی کو بیٹی نہ کہہ سکے، بزدل وہ ہوتا ہے جو اپنے گھر کی عورتوں کو چوری اور منی لانڈرنگ کے لئے استعمال کرے۔ وزیراطلاعات نے کہاکہ آزادی کی جنگ لڑنے والا پہلا بزدل ہے جو کالے ڈبے منہ پر پہن کر باہر نکلتا ہے، عمران خان کالے رنگ کے ڈبے سے سر باہر نکال نہیں سکتے اور بزدل نواز شریف ہے۔

انہوں نے کہاکہ بزدل وہ ہوتا جو عورتوں اور بچوں کو ڈھال بنا کر خود چارپائی کے نیچے چھُپ جائے، بزدل وہ ہوتا ہے جو اپنی کُرسی کی خاطر ملک کے خلاف سازش کرتا ہے