اسلام آباد۔4مئی (اے پی پی):وفاقی وزیراقتصادی امورعمرایوب خان نے کہاہے کہ وزارت اقتصادی امور،اقتصادی احیاء نو، روزگارکے مواقع بڑھانے اورکھیتوں سے منڈیوں تک رابطہ سڑکوں کی تعمیرکیلئے فنڈز کی فراہمی کے انتظامات پرتوجہ مرکوزرکھیں گی۔انہوں نے یہ بات منگل کویہاں وزیرخزانہ شوکت عزیزسے ملاقات کے بعد ٹوئٹرپرجاری بیان میں کہی ہے۔
انہوں نے کہاکہ وزارت اقتصادی امورکی ٹیم نے وزیرخزانہ کوتفصیلی بریفنگ دی ہے۔وفاقی وزیرنے کہاکہ وزارت اقتصادی اموراقتصادی احیانو، روزگارکے مواقع بڑھانے،کھیتوں سے منڈیوں تک رابطہ سڑکوں کی تعمیر، کولڈچین کے قیام، آبپاشی کیلئے چینلز اورڈرپ ایریگیشن کیلئے فنڈز کی فراہمی کے انتظامات پرتوجہ مرکوزرکھیں گی۔
انہوں نے کہاکہ پینے کیلئے صاف پانی کی فراہمی کے منصوبے، سالڈویسٹ منیجمنٹ، سیوریج نظام، بین الاقوامی مفت قرضے اورافرادی قوت کوبہترین ہنرکی فراہمی ہماری ترجیحات میں شامل ہیں۔انہوں نے کہاکہ بیرونی معاونت سے جاری منصوبوں پروزیرخزانہ شوکت ترین کواعتمادمیں لیاگیاہے اور وزیرخزانہ نے مکمل حمایت کایقین دلایاہے۔انہوں نے کہاکہ پائپ لائن میں موجود منصوبوں کے نفاذ کیلئے مربوط ٹیم کی صورت میں کام کریں گے، اقتصادی احیانو اورمکمل اقتصادی بحالی ہماراہدف ہے۔