اقتصادی تعاون کی تنظیم ای سی او کے نمائندوں افغانستان، آذربائیجان، ایران، قزاخستان، پاکستان اور تاجکستان کا اجلاس

اسلام آباد ۔ 19 اگست (اے پی پی) اقتصادی تعاون کی تنظیم (ای سی او) کے نمائندوں نے ای سی او ایس ایف کو مزید فعال اور بامقصد خصوصی ایجنسی بنانے کیلئے اپنے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ افغانستان، آذربائیجان، ایران، قزاخستان، پاکستان اور تاجکستان کے نمائندوں کا اجلاس گذشتہ روز اسلام آباد میں ہوا جس کی صدارت وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کے سیکرٹری فضل عباس میکن نے کی۔ شرکاءنے …

اسلام آباد ۔ 19 اگست (اے پی پی) اقتصادی تعاون کی تنظیم (ای سی او) کے نمائندوں نے ای سی او ایس ایف کو مزید فعال اور بامقصد خصوصی ایجنسی بنانے کیلئے اپنے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ افغانستان، آذربائیجان، ایران، قزاخستان، پاکستان اور تاجکستان کے نمائندوں کا اجلاس گذشتہ روز اسلام آباد میں ہوا جس کی صدارت وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کے سیکرٹری فضل عباس میکن نے کی۔ شرکاءنے ای سی او ایس ایف کے بورڈ آف ٹرسٹیز کے تیسرے اجلاس کے انعقاد پر اطمینان کا اظہار کیا اور دنیا بھر میں سائنسی و ٹیکنالوجی کے اداروں میں ای سی او ایس ایف کے پروگراموں اور کردار کی تعریف کی۔ انہوں نے معیاری سائنسی تعلیم سے متعلق استعداد کار میں اضافہ کیلئے ای سی او ایس ایف، آئی بی ایس ای پروگراموں کو بھی سراہا۔

مزید خبریں

Leave a Reply