29.4 C
Islamabad
جمعہ, مئی 9, 2025
ہومقومی خبریںاقتصادی رابطہ کمیٹی نے پی آ ئی اے کے لیے 8 ارب...

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے پی آ ئی اے کے لیے 8 ارب روپے ہنگامی بنیادوں پر فراہم کرنے کی منظوری دیدی

- Advertisement -

اسلام آباد۔27اکتوبر (اے پی پی):اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی ) نے پی آ ئی اے کے لئے 8 ارب روپے ہنگامی بنیادوں پر فراہم کرنے کی منظوری دیدی۔نگراں وفاقی وزیر برائے خزانہ، محصولات اور اقتصادی امور ڈاکٹر شمشاد اختر کی زیر صدارت جمعہ کو کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں نگراں وزیر برائے نجکاری فواد حسن فواد، نگران وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی سمیع سعید، وزیراعظم کے نگراں مشیر برائے ہوا بازی ایئر مارشل (ر)فرحت حسین خان، وفاقی سیکرٹریز اور دیگر اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔

متعلقہ وزارتوں سے اجلاس میں ایوی ایشن ڈویژن کی جانب سے پیش کردہ سنگل آئٹم ایجنڈے پر غور کیا گیا۔ ایوی ایشن ڈویژن نے پی آئی اے سی ایل کو سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ذریعے ایئرلائن کی بعض ہنگامی ضروریات کے لیے مالی مدد فراہم کرنے کی تجویز پیش کی۔

- Advertisement -

تفصیلی بحث اور غور و خوض کے بعد ای سی سی نے پی آئی اے کے لیے 8 ارب روپے کی رقم سی اے اے کے وسائل کے ذریعے فنانسنگ کے لیے ایوی ایشن ڈویژن کی تجویز کو منظور کرنے کا فیصلہ کیا تاکہ زائد المیعاد ادائیگیوں سے متعلق ہنگامی ضروریات کو پورا کیا جا سکے۔ ای سی سی نے ایوی ایشن ڈویژن کو سی اے اے اور پی آئی اے کے درمیان دو طرفہ انتظامات کے ساتھ آگے بڑھنے کی اجازت دی۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=405984

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں