اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس، 41 ہزار میٹرک ٹن فاضل یوریا کی برآمد کی حتمی تاریخ میں 28 فروری تک کی توسیع

106
APP49-29 ISLAMABAD: December 29 - Prime Minister Shahid Khaqan Abbasi Chairs ECC Meeting at PM office. APP

اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس، 41 ہزار میٹرک ٹن فاضل یوریا کی برآمد کی حتمی تاریخ میں 28 فروری تک کی توسیع، 35 ہزار میٹرک ٹن یوریا کی اضافی مقدار سری لنکا کو برآمدکرنے کی منظوری، نان فائلرز کے لئے 0.4 فیصد کی شرح پرکم کردہ ود ہولڈنگ ٹیکس کے اطلاق کے لئے تاریخ میں 30 جون 2018 تک توسیع کی تجویز بھی منظور

اسلام آباد ۔ 29 دسمبر (اے پی پی) اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے41 ہزار میٹرک ٹن فاضل یوریا کی برآمد کی حتمی تاریخ میں 28 فروری 2018ءتک توسیع کی اجازت دیدیجبکہ 35 ہزار میٹرک ٹن یوریا کی اضافی مقدار سری لنکا کو برآمدکرنے کی بھی منظوری دیدی گئی۔ ای سی سی کا اجلاس جمعہ کو وزیرعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت وزیراعظم آفس میں منعقد ہوا۔ اجلاس نے یونائیٹڈ ٹاول ایکسپورٹرز لمیٹڈ کوویسپوگروپ بی وی نیدرلینڈز کے 70فیصد حصص کے حصول کے لئے اپنے خصوصی غیرملکی کرنسی اکاﺅنٹ سے 8.425 ملین یورو کی ترسیل کی اجازت دینے کی تجویز پر منظور کرلی۔ ای سی سی نے سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کو4 آئی پی پیز(میسرزسیف پاور لمیٹڈ،میسرز اورینٹ پاور لمیٹڈ، میسرز سیفائر الیکٹرک کمپنی اور میسرز ہلمور پاورجنریشن پاور کمپنی لمیٹڈ) کی طرف سے آر ایل این جی پرپیداوار کے لئے نظرثانی شدہ ادائیگی شرائط کے حوالے سے عبوری معاہدے پر دستخط کرنے کا اختیار دے دیا۔ یہ آئی پی پیزدوہرے فیول پلانٹس کی حامل ہیں جوپرائمری فیول کے طور پرقدرتی گیس جبکہ ثانوی /متبادل ایندھن کے طور پر ہائی سپیڈ ڈیزل پربھی چلائے جاسکتے ہیں۔ان آئی پی پیز کو آر ایل این جی پر چلانے سے ہر ماہ لاگت میں نمایاں بچت ہوگی۔ ای سی سی نے انکم ٹیکس آرڈیننس2001 ءکی شق 236(p)کے تحت نان فائلرز کے لئے 0.4 فیصد کی شرح پرکم کردہ ود ہولڈنگ ٹیکس کے اطلاق کے لئے تاریخ میں 30جون 2018 تک توسیع کی تجویز بھی منظورکرلی۔