اقتصادی راہداری کا سب سے بڑا فائدہ صوبے کے ساحلی علاقوں کے لوگوں کو پہنچے گا، صوبائی حکومت ماہی گیروں کے حقوق کا تحفظ یقینی بنائے گی،وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناءاللہ خان زہری

156
نوشہرہ ، قاضی حسین احمد میڈیکل کمپلیکس کے ماہر امراض قلب نے سٹینوز والو کی شکایت کے ساتھ کامیاب کارڈیو آپریشن کردیا

کوئٹہ۔11اپریل(اے پی پی)وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناءاللہ خان زہری نے کہا ہے کہ اقتصادی راہداری کا سب سے بڑا فائدہ صوبے کے ساحلی علاقوں کے لوگوں کو پہنچے گا اورمقامی ماہی گیر بھی اس سے مستفید ہوں گے صوبائی حکومت ماہی گیروں کے حقوق کا تحفظ یقینی بنائے گی اور انہیں ماہی گیری کی جدید سہولتیںجن میں فائبربوٹ بھی شامل ہیں فراہم کی جائیں گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے سوموار کے روز پسنی فش ہاربر کے دورہ کے موقع پر دی جانے والی بریفنگ اور مقامی ماہی گیروں سے ملاقات کے دوران کیا