پشاور۔04اکتوبر(اے پی پی)وزیراعظم کے مشیر انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ اقتصادی راہداری کے مغربی روٹ ڈیرہ اسماعیل خان، یارک، رحمانی خیل،میانوالی،پنڈی گیپ اور جنڈپربھاری مشینری سے تعمیراتی کام برق رفتاری سے جاری ہے،اقتصادی راہداری کومتنازعہ بنانے والے بھارت کی بولی بول رہے ہیں۔ان خیالات کااظہارانہوںنے پشاورمیںذرائع ابلاغ کے نمائندوںسے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ انہوںنے کہاکہ معدودے چندعناصراقتصادی راہداری کیخلاف قوم کوگمراہ کررہے ہیں، خیبرپختونخواہ کی ترقی اورعوامی مسائل کاحل موجودہ وفاقی حکومت کا مطمع نظرہے۔انہوںنے کہاکہ اقتصادی راہداری کسی ایک صوبے یاخطے کامنصوبہ نہیں بلکہ پاکستان کے 20کروڑعوام کی تقدیربدلنے کامنصوبہ ہے جوخصوصاً انڈیاکوہضم نہیںہورہا۔انہوںنے کہاکہ اقتصادی راہداری کی مغربی روٹ پرکام برق رفتاری سے جاری ہے ۔انہوںنے کہاکہ مصورپاکستان کاوہ خواب کہ عالم اسلام کاگیٹ وے اورعظیم شاہراہ جوکاشغرسے شروع ہوکر عالم اسلام کوملاتی ہوئی یورپ تک جائیگی:آج شرمندہ تعبیرہورہاہے۔