اسلام آباد ۔ 15 جولائی (اے پی پی) چین پاک اقتصادی راہداری کے نتیجے میں پاکستان میں 8 لاکھ نئی ملازمتوں کے مواقع پیداہونے میں مدد ملے گی ،اس منصوبے سے ملک کے تمام صوبوں کو یکساں فوائد حاصل ہوں گے ،چین اور پاکستان اس منصوبے کو کامیاب بنانے کے لئے پر جوش ہیں۔پاکستان کے محل وقوع کم پیداواری لاگت اور چین کی ٹیکنالوجی کی مدد سے نئے اقتصادی مواقع …
اقتصادی راہداری کے نتیجے میں پاکستان میں 8 لاکھ نئی ملازمتوں کے مواقع پیداہونے میں مدد ملے گی ، منصوبے سے ملک کے تمام صوبوں کو یکساں فوائد حاصل ہوں گے ، پلاننگ کمیشن

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 15 جولائی (اے پی پی) چین پاک اقتصادی راہداری کے نتیجے میں پاکستان میں 8 لاکھ نئی ملازمتوں کے مواقع پیداہونے میں مدد ملے گی ،اس منصوبے سے ملک کے تمام صوبوں کو یکساں فوائد حاصل ہوں گے ،چین اور پاکستان اس منصوبے کو کامیاب بنانے کے لئے پر جوش ہیں۔پاکستان کے محل وقوع کم پیداواری لاگت اور چین کی ٹیکنالوجی کی مدد سے نئے اقتصادی مواقع پےد ا کر سکتا ہے۔جمعہ کو پلاننگ کمیشن کے ذرائع نے اے پی پی کو بتایا کہ پاکستان اور چین کے درمیان خوشگوار تعلقات قائم ہیں اور سیاسی جماعتوں سمیت مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے تمام افراد ایک ہی صفحے پر متفق ہیں۔انہوںنے بتایا کہ منصوبے مکمل ہونے کے بعد ملک کے معاشی وسماجی حالات میں تیزی سے بہتری آئے گی ۔








