اقتصادی پروگرام کے تحت رجسٹریشن جاری ہے، اسسٹنٹ ڈائریکٹر

265

سرگودھا۔ 29 جنوری (اے پی پی):وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایت پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ عباس لک نے یونین کونسلز کے سیکرٹریز کو ہدایت کی ہے کہ وہ پنجاب سوشیل اکنامک رجسٹری پروگرام کے تحت لوگوں کی رجسٹریشن کو تیز کرنے کے لیے اپنی کوششیں تیز کریں، جبکہ یونین کونسل نمبر 90میں شاہد حبیب عزم اور لگن کے ساتھ گائیڈ لائن پر عمل پیرا تھے۔

شاہد حبیب نے "اے پی پی "سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سوشل اکنامک رجسٹری پروگرام حکومت پنجاب کا ایک اہم سنگ میل ہے جس سے عوام کے معیار زندگی کو بلند کرنے کے ساتھ ساتھ ان کی تکالیف کو کم کرنے میں مدد ملے گی۔ اس لیے اس عمل کو تیز کرنے کے لیے یوسی سیکریٹریز مساجد کے لاؤڈ اسپیکرز کے ذریعے اعلانات سمیت تمام دستیاب وسائل استعمال کر رہے تھے۔

اُنہوں نے بتایا کہ ان کی یونین کونسل آفس میں ان کا عملہ روزانہ کم از کم 50 رجسٹریشن کو یقینی بنا رہا ہے اور اس سلسلے میں کسی قسم کی غفلت، سستی یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ اُنہوں نے یہ بھی بتایا کہ وارڈ اور گاؤں کی سطح پر کیمپ لگانے اور بلا تفریق لوگوں کی رجسٹریشن کے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔ اس سلسلے میں تمام یونین کونسل وارڈز میں فروری کے وسط تک ہفتہ وار چھٹی بھی منسوخ کر دی گئی کیونکہ یوسی حکام 15 فروری 2025 تک مکمل رجسٹریشن کی رپورٹ جمع کرانے کے پابند تھے، انہوں نے عملہ کو اپنے دفاتر میں موجود رہنے اور تکمیل کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔