23.8 C
Islamabad
اتوار, مئی 11, 2025
ہومقومی خبریںاقتصا دی راہد اری منصو بہ بلو چستان کی تقد یر بد...

اقتصا دی راہد اری منصو بہ بلو چستان کی تقد یر بد ل دے گا ، بلو چستان کی تر قی پاکستان کی تر قی کی ضامن ہے ، سینیٹر آغا شاہ زیب خان درانی

- Advertisement -

اقتصا دی راہد اری منصو بہ بلو چستان کی تقد یر بد ل دے گا ، بلو چستان کی تر قی پاکستان کی تر قی کی ضامن ہے
صو با ئی حکو مت بے رو ز گا ر نو جو انو ں کو روزگار کی فر اہمی کے لیے عملی اقد امات اٹھا رہی ہے ، بلوچستان کے عوام کی بلا رنگ ونسل خد مت ہما را نصب العین ہے، سینیٹر آغا شاہ زیب خان درانی

اسلام آباد ۔ 28 ستمبر (اے پی پی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنماءاور سینیٹر آغا شاہ زیب خان درانی نے کہا کہ پاک چین اقتصا د ی راہدار ی منصوبہ گیم چینجرکی حیثیت رکھتا ہے جس سے خطے میں معاشی سر گر میوں کا بھر پور طریقہ سے فروغ ممکن ہو گا ،حکومت کی کو ششوں کی بد و لت پاک چین اقتصا د ی راہدار ی منصوبہ سے پاکستا ن میں بے ر وز گا ر ی کا خاتمہ اور معاشی سر گر میوں کا فروغ ہو گا ،ار بوںڈا لر کی سرمایہ کا ر ی سے پاکستا ن اور چین کے در میا ن معاشی تعلقات مز ید مستحکم ہو ں گے ، بلاشبہ پاک چین اقتصاد ی را ہد ار ی منصوبہ مسلم لیگ ( ن) کی حکو مت کا ایک تاریخی کارنامہ ہے جس کے ذریعے پاکستانی معیشت کو مستحکم بنا نے کے ساتھ ساتھ ملک سے بے روز گا ر ی کابھی خاتمہ ہو گا کیونکہ بلو چستان کی تر قی پاکستان کی تر قی کا ضامن ہے ۔ان خیالات کا اظہارانہو ں نے جمعرات کو ” اے پی پی “سے خصوصی با ت چیت کر تے ہو ئے کہی ۔انہوں نے کہا کہ پاک چین اقتصاد ی را ہد ار ی منصوبہ سے خطے کے ساتھ ساتھ دنیا کے ا کثر ممالک کو معاشی فوا ئد حاصل ہو ں گے، پاکستا ن کی معیشت کو مستحکم کرنے کیلئے مسلم لیگ (ن) کی حکومت کا یہ منصوبہ تاریخ ساز اور دورس نتائج کا حامل ہو گا۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے عوام کی بلا رنگ ونسل خد مت ہما را نصب العین ہے، مو جو دہ دور حکو مت میں بلو چستا ن میں جتنے تر قیا تی کا م ہو رہے ہیں ما ضی میں ان کی مثال نہیں ملتی ،وزیر اعلیٰ بلوچستان نو اب ثنا ءاللہ زہر ی کی قیا دت میں صو بہ تر قی کی راہ پر گا مز ن ہے، سی پیک سے خطے میں خو شحا لی کے نئے سفر کا آ غا ز ہو گا، اقتصا دی راہد اری منصو بہ خطے کی تقد یر بد ل دے گا اور روزگار کی نئی راہیں کھلیں گی،بے رو ز گا ر نو جو انو ں کو روزگار کی فر اہمی کے لیے صو با ئی حکو مت اقد امات اٹھا رہی ہے ،سینیٹر آغا شاہ زیب خان درانی نے کہا کہ علا قے کی تر قی وخو شحا لی اور عوام کی خد مت ہی ہما را مشن ہے ۔ انہو ں نے کہا کہ بلو چستان کے بے روز گار نو جو انو ں کو روز گا ر فر اہم کر کے نوجوانوں میں مایوسی کا ہمیشہ کے لئے قلعہ قمع کریں گے، مو جو دہ حکو مت تعلیمی نظام میں اصلاحات سمیت دیگر شعبوں کے معیا ر کو بہتر بنا نے کے لیے جنگی بنیادوں پر اقدامات اٹھا رہی ہے اورہما ر ی کوشش ہے کہ بلو چستان کی ترقی و خوشحالی کے لئے تما م و سا ئل کو سنجید گی کے ساتھ بر و ئے کا ر لا یا جائے۔ انہوں نے کہا کہ 2018ءالیکشن کار کردگی کی بنیاد پر حصہ لیں گے اوریہ الیکشن بھی پاکستان مسلم لیگ ( ن) بھار ی اکثریت سے جیتے گی۔ انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ (ن) نے2013ءکے انتخابات میں قوم سے وعدہ کیا تھاکہ ملک کی ترقی وخوشحالی، زراعت اور صنعت کے فروغ کےلئے بجلی کی کمی پوری کر کے ملک کو روشن کریں گے، ترقیاتی منصوبوں اور عوامی فلاح کے اقدامات سے عوام کے خواب کو حقیقی تعبیر ملی ہے،ایک سوال کے جواب میں انہو ں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثناءاللہ زہری نے لو گو ں کو درپیش مسا ئل کے خا تمہ کےلئے عملی اقدامات اٹھائے ہیں، تعلیم، صحت ،پینے کے صا ف پا نی، مو اصلا ت سمیت مختلف ترقیا تی کا مو ں کا جا ل بچھا دیا ہے، تما م منصو بو ں میں اجتما عیت کو فر وغ دیا ہے ۔انہو ں نے کہا کہ ہما ری سیا ست کا محو ر عو ام کی بلا امیتا ز خد مت ہے پا کستان مسلم لیگ ن نے ہمیشہ عو ام کی خد مت کو اپنا منشور سمجھا ہے اور خدمت کر تے رہیںگے، بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال میں بہتری آئی ہے جبکہ دہشت گردی کے واقعات میں نمایاں کمی آئی ہے۔انہوں نے کہا کہ و ز یر اعلیٰ بلو چستان نو اب ثنا ءاللہ خا ن ز ہر ی کی قیا دت میں بلو چستان بھر میں ترقیاتی منصوبوں کا جا ل بچھادیا گیا ہے ۔بلوچستان میں نہری نظام کے فروغ اور خشک سالی کے خاتمے کے لئے وزیر اعلیٰ کی ذاتی کوششوں سے کچھی کینال جیسا عظیم منصوبہ پایہ تکمیل کو پہنچا ہے اور انشاءاللہ بہت جلد کچھی کینال کے اگلے فیز کا آغاز کرکے نصیر آباد کے بنجر زمینوں کو گرین بیلٹ میں تبدیل ہونگی اور صوبے سے پسماندگی اور پانی کی قلت کا خاتمہ ممکن ہوگا۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=71478

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں