پشاور۔ 30 مئی (اے پی پی):سٹی ٹریفک پولیس پشاور کے رضا کار فورس میں کالجز اور یونیورسٹیز کے طلبہ کا شامل ہونے کا سلسلہ بدستور جاری ہے اس سلسلے میں اقرانیشنل یونیورسٹی کے طلباء و طالبات سٹی ٹریفک پولیس پشاور کے ٹریفک رضا کار فورس میں شامل ہو گئے اس سلسلے میں گزشتہ روز اقرا نیشنل یونیورسٹی پشاور میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں چیف ٹریفک آفیسر ہارون رشید خان ڈائریکٹر یاسر خورشید اور دیگر ٹریفک حکام بھی موجود تھے۔
چیف ٹریفک آفیسر ہارون رشید خان نے اقرا نیشنل یونیورسٹی کے طلباء و طالبات کی فورس میں شمولیت کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے فورس مزید مضبوط ہو گی اور زیادہ سے زیادہ لوگوں کو ٹریفک قوانین سے متعلق آگاہی دی جا سکے گی۔ چیف ٹریفک آفیسر ہارون رشید خان نے تقریب کے دوران ٹریفک رضا کار فورس میں شامل ہونے والے طلباو طالبات میں سٹی ٹریفک پولیس پشاور کے شرٹس بھی تقسیم کئے۔ چیف ٹریفک آفیسر ہارون رشید خان نے کہا کہ ٹریفک قوانین سے متعلق شہریوں میں آگاہی پیدا کرنا ناگزیر ہے کیونکہ زیادہ تر لوگ ٹریفک قوانین سے نا خبر ہیں جن کو آگاہی دے کر ہی ٹریفک مسائل اور ٹریفک حادثات کو روکا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سٹی ٹریفک پولیس پشاور کی جانب سے طلبا و طالبات پر مشتمل رضا کار فورس کی تشکیل کا مقصد شہریوں کو ٹریفک قوانین سے آگاہ کرنا ہیں۔
انہوں نے کہا کہ رضا کار فورس کے ممبران شہریوں کو شہر بھر میں لین لائن ڈسپلن ‘ زیبرا کراسنگ ‘ سیٹ بیلٹ ‘ ہیلمٹ اور ون ویلنگ سمیت دیگر ٹریفک قوانین بارے آگاہی دینگے۔ انہوں نے کہا کہ سٹی ٹریفک پولیس پشاور کی جانب سے شہر بھر میں شہریوں کو ٹریفک کی روانی سے متعلق آگاہی دینے کا سلسلہ جاری ہے جبکہ اقرا نیشنل یونیورسٹی کے طلباو طالبات فورس می شامل ہونے کے بعد یہ سلسلہ مزید تیز ہو جائیگا اور زیادہ سے زیادہ لوگوں کو ٹریفک قوانین بارے آگاہ کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ سٹی ٹریفک پولیس پشاور شہریوں کو سفری سہولیات فراہم کرنے سمیت ٹریفک قوانین پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائے گی۔ بعد ازاں اقراء نیشنل یونیورسٹی اور ٹریفک پولیس حکام میں شیلڈز تقسیم کئے گئے۔ تقریب کے اختتام پر اقرانیشنل یونیورسٹی کے سٹاف اور طلباء و طالبات کو ڈی ایل وین کے ذریعے ڈرائیونگ لائسنس کے لرنر جاری کئے گئے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=603132