اقلیتوں کے حقوق،بین المذاہب ہم آہنگی کیلئے میثاق سنٹر چنیوٹ اپنا بھرپورکردار اداکررہا ہے،ڈی پی او

89
اقلیتوں کے حقوق،بین المذاہب ہم آہنگی کیلئے میثاق سنٹر چنیوٹ اپنا بھرپورکردار اداکررہا ہے،ڈی پی او

چنیوٹ ۔ 11 اکتوبر (اے پی پی):انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے وژن کے مطابق اقلیتوں کے حقوق،بین المذاہب ہم آہنگی کیلئے میثاق سنٹر چنیوٹ اپنا بھرپورکردار اداکررہا ہے۔ڈی پی او عبداللہ احمد کی ہدایت پر ڈی ایس پی سرکل سٹی ظفر اقبال نے میثاق سنٹر میں اقلیتی برادری کے وفد سے میٹنگ کی۔

میثاق سنٹر آمد پر اقلیتی برادری کے وفد کو خوش آمدید کہا گیا،پھولوں کا گلدستہ پیش کیا گیا۔ ڈی ایس پی سرکل سٹی نے اقلیتی برادری کو میثاق سنٹر کے قیام کے اغراض و مقاصد سے آگاہی دی۔ڈی ایس پی سرکل سٹی نے اقلیتی برادری کی تجاویز، مسائل سنے اور ترجیحی بنیادوں پر حل کی یقین دہانی کروائی۔

ڈی ایس پی سرکل سٹی ظفر اقبال نے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ اقلیتوں کے تحفظ اور بین المذاہب ہم آہنگی کے لیے میثاق سنٹر قائم کیا گیا ہے۔ پاکستان کے تمام شہری برابر ہیں اور ان کی جان و مال اور عزت کی حفاظت ہر صورت یقینی بنائی جائے گی۔اقلیتی برادری نے امن و امان کے قیام کے لیے پنجاب پولیس کے اس اقدام کو خوب سراہا اور شکریہ ادا کیا۔