اقلیتوں کے لئے پاکستان دنیا کا محفوظ ترین ملک ہے، انہیں یہاں مکمل مذہبی آزادی حاصل ہے، گورنرسندھ

96
Governor Sindh
Governor Sindh

کراچی۔ 24 جنوری (اے پی پی):گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے کمیشن برائے اقلیتی حقوق کے سربراہ شعیب سڈل نے گورنر ہاؤس میں ملاقات کی،ملاقات میں پاکستان میں اقلیتوں کے حقوق سے متعلق مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ جاری اعلامیہ کے مطابق کمیشن کے سربراہ نے اقلیتی حقوق کے بنیادی افعال کے بارے میں گورنر سندھ کو آگاہی فراہم کی۔گورنر سندھ نے کہا کہ اقلیتی برادری نے ملکی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ پاکستان میں تمام اقلیتیں بشمول عیسائی،ہندو اور سکھ پر امن زندگی گزار رہے ہیں، انہیں یہاں مکمل مذہبی آزادی حاصل ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اقلیتوں کے لئے پاکستان دنیا کا محفوظ ترین ملک ہے،آئین پاکستان کسی بھی مذہب سے تعلق رکھنے والے ہر فرد کے بنیادی حقوق کو تحفظ فراہم کرتا ہے۔