اقلیتوں کے مسائل کے فوری حل کے حوالے سے ضلعی انتظامیہ سنجیدہ ہے، ڈپٹی کمشنر پشاور

112

پشاور۔11مئی (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر پشاور شفیع اللہ خان کی زیر صدارت انٹر فیتھ ہارمونی کونسل و مینارٹی نیشنل الائنس کے رہنمائوں کے ساتھ اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں مینارٹی نیشنل الائنس کے صوبائی صدرپرویز اقبال کی قیادت میں سکھ برادری سے بابا گرپال سنگھ، ہندو برادری سے سر پنچ پنڈت کاکا رام، پادری شکیل مسیح، پادری فیبولس، پادری شعیب، پادری الطاف گوہر، پادری الیگزینڈر،

فادر طارق محمود اور دیگر نے شرکت کی۔ اجلاس میں شرکا نے ڈی سی پشاور کو اپنے مسائل کے بارے میں تفصیل سے آگاہ کیا۔ڈی سی شفیع اللہ خان نے ان کے مسائل کو غور سے سنے اور متعلقہ محکموں و افسران کو مسائل کے فوری حل کے حوالے سے ہدایات جار ی کیں۔

انھوں نے کہا کہ اقلیتوں کے مسائل کے فوری حل کے حوالے سے ضلعی انتظامیہ سنجیدہ ہے اوران کے دفتر کے دروازے ان کے لیے ہمیشہ کھلے ہیں۔اس موقع پر مختلف مذاہب سے تعلق رکھنے والے افراد نے تعاون پرڈی سی پشاور کا شکریہ ادا کیا۔