24.3 C
Islamabad
اتوار, اگست 31, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںاقوامِ متحدہ کی غزہ میں فلسطینی صحافیوں کے قتل کی مذمت

اقوامِ متحدہ کی غزہ میں فلسطینی صحافیوں کے قتل کی مذمت

- Advertisement -

اقوام متحدہ ۔12اگست (اے پی پی):اقوام متحدہ نے غزہ میں فلسطینی صحافیوں کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل صحافیوں کو نشانہ بنا کربین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی کررہا ہے۔شنہوا کے مطابق اقوام متحدہ کے سربراہ کے سربراہ انتونیو گوتریش کے ترجمان سٹیفن ڈوجارک نے کہاکہ سربراہ نے پیر کے روز غزہ پر اسرائیلی حملے میں الجزیرہ کے 5 صحافیوں کی ہلاکتوں پر تشویش کا اظہا رکیا۔

انہوں نے کہاکہ صحافیوں کو نشانہ بنانا آزاد صحافت، شفاف معلومات اور بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ انہوں نے اس واقعے کی آزاد اور غیر جانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ جنگ کے آغاز سے اب تک غزہ میں 240 سے زیادہ صحافی اسرائیلی جارحیت کے باعث مارے جا چکے ہیں ۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں