22.4 C
Islamabad
منگل, ستمبر 2, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںاقوامِ متحدہ کی غزہ میں نصر ہسپتال پر حملے کی مذمت، تحقیقات...

اقوامِ متحدہ کی غزہ میں نصر ہسپتال پر حملے کی مذمت، تحقیقات کا مطالبہ

- Advertisement -

اقوام متحدہ ۔26اگست (اے پی پی):اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریش نے غزہ کے نصر ہسپتال پر اسرائیلی فضائی حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے فوری اور غیرجانبدار تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔ سیکریٹری جنرل کے ترجمان اسٹیفن دوجارک کے مطابق انتونیو گوتریش نے طبی عملے اور صحافیوں کو درپیش خطرات پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔

انہوں نے ایک بار پھر غزہ میں فوری اور مستقل جنگ بندی، انسانی امداد کی بلا رکاوٹ فراہمی، اور تمام یرغمالیوں کی غیر مشروط رہائی کا مطالبہ دہرایا۔ غزہ میں اسرائیلی فوجی کارروائیوں میں مارے جانے والے فلسطینیوں کی تعداد 61 ہزار سے تجاوز کر چکی ہے۔

- Advertisement -

 

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں